You are currently viewing محبت ،دھوکا یا کو ئی سازش پاکستانی شہری پربھا رتی خاتون کا الزام

محبت ،دھوکا یا کو ئی سازش پاکستانی شہری پربھا رتی خاتون کا الزام

اسلام آباد (ڈیسک) محبت  یا  دھوکا  یا کو ئی  سا زش پاکستانی شہری سے پسند کی شادی کرنے والی بھارتی خاتون ڈاکٹر عظمیٰ نے الزام لگایا ہے کہ اسے ہراساں کیا گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ نے مقامی عدالت میں 506 ضابطہ فوجداری کی درخواست دائرکی ہے، جس میں موقف اپنایاہے کہ انہیں ہراساں کیا گیا اور اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ان سے امیگریشن دستاویزات بھی چھین لی گئی ہیں۔دوسری جانب اس معاملے میں اس وقت ٹوئسٹ آ گیا جب بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے کہا کہ بھارتی خاتون عظمیٰ نے بھارتی ہائی کمیشن کو پناہ اوربھارت واپس جانے کی درخواست دی ہے۔پاکستان کے دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی شہری ڈاکٹرعظمیٰ کے معاملے پر بھارتی ہائی کمیشن نے رابطہ کیا اور بتایا کہ بھارتی شہری عظمیٰ نے طاہرعلی سے شادی کی لیکن پاکستان آکر پتہ چلا کہ طاہر پہلے سے شادی شدہ اور چار بچوں کا باپ ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.