You are currently viewing لالی ووڈ  نے اعتزاز حسن شہید کو خراج تحسین  پیش کرتے ہوئے فلم “سیلوٹ” کا ٹیزر جاری کردیا

لالی ووڈ نے اعتزاز حسن شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فلم “سیلوٹ” کا ٹیزر جاری کردیا

لاہور(اسٹاف رپورٹر) نڈر طالب علم اعتزاز حسن شہید  کی بے خوف زندگی پر بنائی جانے والی فلم “سلیوٹ” کا ٹیزرجاری کردیا گیا۔

بہادر طالب علم اعتزاز حسن کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ‘سلیوٹ’ کا آفیشل  ٹیزرجاری کردیا گیاہے، جس نے پانچ جنوری 2014ءکو اپنی زندگی خودکش بمبار کو اسکول میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے قربان کرکے سینکڑوں زندگیوں کے چراغ بجھنے سے بچا لیا تھاجبکہ فلم سیلوٹ میں اعتزاز حسن شہید  کا کردار علی مہتشم کر رہے ہیں دیگر فنکاروں میں صائمہ نور، عجب گل ، نیئر اعجاز، راشد محمود، عدنان خان، پرویز کلیم، جلال حیدر اور ماہ نور شامل ہے۔

شہزاد رفیق نے فلم ڈائریکٹ کرنے کے ساتھ اس کا اسکرپٹ بھی خود لکھا ہےجبکہ  مذکورہ فلم کے ٹریلر کو پسند کیاجارہا ہےاوریہ فلم ڈسٹری بیوشن کلب کے بنیر تلے ریلیز کی جائیگی۔