کراچی (ڈیسک) کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہو ئے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عا صم کا کہنا ہے کہ محلوں میں رہ کر (ن) لیگ کی جے آئی ٹی میں تفتیش ہو رہی ہے اور وہ شو ر مچا رہے ہیں ، جے آئی ٹی میں ہما ری بھی ماؤں اور بہنوں کے نام بھی ہیں
ڈاکٹر عا صم کا کہنا ہے کہ مجھ پر کیس ہوا تو مجھے گرفتار کیا گیا، ہم نے کبھی شور نہیں کیا قانون کے تحت اندر ہوگئے۔ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے نیب کے 4 پر اسکیوٹر کام چھوڑ کر جاچکے ہیں جبکہ نیب پراسکیوٹر خود کہہ چکے ہیں کہ میرے خلاف ثبوت نہیں ہیں۔
ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ پورے سندھ کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے اور کراچی والے اس کے سب سے بڑتے متاثرین میں شامل ہیں