You are currently viewing قدرتی قہر نے بھارتی فوج کے 10 فوجیوں کو نگل لیا

قدرتی قہر نے بھارتی فوج کے 10 فوجیوں کو نگل لیا

سری نگر(ڈیسک)جنگی جنون کا شکار بھارتی فوج پر قدرتی قہر ٹوٹ پڑا ،مقبوضہ کشمیر  کے گرز سیکٹر میں برفانی تودے گرنے سے 10  بھارتی فوجی جہنم واصل ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب گرز سیکٹر میں برفانی تودے گرنے سے 10 فوجی اہلکارہلاک ہوگئے ہیں جب کہ متعدد فوجی اب بھی لاپتہ ہیں۔ برفانی تودے گرز سیکٹر میں بھارتی فوجی کیمپ پر گرا جس میں کئی فوجی پھنس گئےجبکہ بھارتی فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن میں جونیئر کمیشن آفیسر سمیت 7 اہلکاروں کو بحفاظت نکال لیا گیا جب کہ آپریشن میں 7 فوجی اہلکاروں کی لاشوں کو بھی نکال لیا گیا تاہم متعدد اہلکار اب بھی لاپتہ ہیں اور مسلسل برفباری کے باعث فوج کو آپریشن جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسرا تودہ فوجی جیب پر گرا جس سے 3 اہلکاروں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں تاہم کئی تاحال لاپتہ ہیں۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیر کے مختلف سیکٹرز میں اس سے قبل بھی برفانی تودے گرنے سے متعدد بھارتی فوجیوں کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔