لاہور (ڈیسک ) لاہور میں سروسز اہسپتال کےینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہیں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال کے باعث مریضوں کوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز نے الزام عائد کیا کہ سیکریٹری کے ایما پر ینگ ڈاکٹرز کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی اوران پرجعلی مقدمات بنائے گئےکیونکہ ینگ ڈاکٹرز نےایک بیڈ ایک.مریض کی ڈیمانڈ کی تھی جس کی سزا انہیں دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت صرف سروسز ہسپتال میں ہڑتال جاری ہے باقی سرکاری ہسپتالوں میں وائے ڈی اے نے بدھ کو ہی ہڑتال ختم کر دی تھی