You are currently viewing لاہور میں موٹر سائیکل سواروں کی فائر نگ سے تین افراد جاں بحق

لاہور میں موٹر سائیکل سواروں کی فائر نگ سے تین افراد جاں بحق

 

لاہور : (ڈیسک ) لاہور کے آزادی چوک میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 

ذرائع کے مطابق کالا کھتائی روڈ کے رہائشی ایوب، شکور اور نعیم پیشی کے لیے عدالت جا رہے تھے کہ مخالف گروپ نے ان کو یادگار کے قریب روکنے کے کوشش کی، نہ رکنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایوب اور شکور موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کے ساتھی نعیم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ایک راہ گیر طارق کی حالت بھی خطرے میں بتائی جا تی۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم بھی تشکیل دے دی، پولیس ذرائع کے مطابق ایوب اور شکور آپس میں بھائی بتائے جاتے ہیں

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.