لاہور (ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو سانحہ ماڈل ٹاؤن پرجسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا ہیں
ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جانب سے دائر درخواست پر لا ہور ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا تے ہو ئے پنجاب کو حکم دے دیا ہے کہ وہ جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل کمیشن کی انکوائر ی رپورٹ منظر عام پر لائے ،
سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات کے لیے ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا گیاتھا جس پر ایک رکنی کمیشن نے انکوائری رہورٹ مکمل کرکے پنجاب حکومت کے حوالے کر دی تھی تاہم پنجاب حکومت نے انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے سے انکار کردیا تھا۔
واضح رہے کہ 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مہناج القرآن کے مرکزی دفتر کے باہر تجاوزات کو ہٹانے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا، اس دوران فائرنگ سے خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے