You are currently viewing پاکستانیوں کے برعکس ٹرمپ انتظامیہ بھارتیوں پر مہربان، پاکستانیوں کے لیے ویزوں کے اجراء میں 40 فیصد کمی

پاکستانیوں کے برعکس ٹرمپ انتظامیہ بھارتیوں پر مہربان، پاکستانیوں کے لیے ویزوں کے اجراء میں 40 فیصد کمی

واشنگٹن (ڈیسک ) پاکستانیوں کے برعکس ٹرمپ انتظامیہ بھارتیوں پر مہربان ،امریکا نے پاکستانیوں کے لیے ویزوں کے اجراء میں 40 فیصد کمی کردی جبکہ بھارتیوں کے لئے ویزوں کی تعداد 28 فیصد بڑھا دی ہے۔

 

برطانوی اخبار کے مطابق ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکیوں سے متعلق جاری ایگزیکٹیو آرڈر کے بعد پاکستانی شہریوں کے لئے نان امیگرنٹ ویزوں کی تعداد میں نمایاں کمی نظر آئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے دو ماہ کے ڈیٹا کے مطابق پاکستانیوں کے لیے ویزوں کے اجراء میں 40 فیصد کمی جبکہ بھارتیوں کے لیے یہ تعداد 28 فیصد تک بڑھا دی گئی ، پاکستانیوں کو مارچ میں 3 ہزار 925 جبکہ اپریل میں 3 ہزار 937 ویزے جاری کیے گئے ، جبکہ سابق صدر باراک اوباما کے دور میں ایک ماہ کے دوران 6 ہزار 553 ویزے جاری کیے گئےتھے ، ادھر پاکستانیوں کے برعکس ٹرمپ انتظامیہ بھارتیوں پر زیادہ مہربان رہی ، گزشتہ 2 ماہ کے دوران 28 فیصد کے اضافے کے ساتھ ویزے جاری کئے گئے ،مارچ اور اپریل میں بالترتیب بھارتیوں کو 87 ہزار 49 اور97 ہزار 925 ویزے جاری کیے گئے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.