کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں آپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے سندھ حکومت پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کے بحران کے لیے احتجاج پر حکومت سندھ کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی نام نہاد چیمپئین بنے والی سندھ حکومت نے ایف آئ آر درج کرکے آمرانہ دور کو بھی مات دے دی۔
خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے عوامی مسائل پر آواز اٹهانا بهی جرم بنا دیا ہے جبکہ کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے یقین دیہانیوں کے باوجود تاحال ایم کیو ایم سے پانی کیلئے کئے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا جارہا –انہوں نے کہا کہ حکومت کی کسی بھی قسم کی دھونس اور دھمکی میں نہیں آئین گے۔