اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہدھرنا سیاسی ہے لیکن شہر بند کردینا آئین کے منافی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خورشید شاہ کا کہناتھا کہ عمران خان اور وزیر اعظم نواز شریف دونوں سیاست کے میدان میں کافی پیچھے ہیں جبکہ سیاست کرنا دونوں فریقوں کو نہیں آتی تاہم ہم مکمل طور پر پارلیمانی سیاست کر رہے ہیں۔
حکومت کو دھرنے کے دوران مشترکہ اجلاس بلانے کے مشورے سے متعلق صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پراپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم کے مشیر نہیں لہذا عمران خان کے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز نہیں دیں گے۔