ممبئی (ڈیسک)بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے پانی میں وہیل شارکس کے ساتھ تیراکی کا انوکھا فوٹو شوٹ کرواکر سب کو حیران کردیا ۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نےسمندر کے عالمی دن کے موقع پر فلپائن کے سمندر میں وہیل شارکس کے ساتھ تیراکی کا انوکھا فوٹو شوٹ کروایا جس میں وہ سمندر کے نیلگوں پانی میں بڑی بڑی خوفناک وہیل شارکس کے ساتھ مزے سے تیر رہی ہیں۔کترینہ نے فوٹو شوٹ کی ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے جسے دیکھنے کے بعد ان کے مداح پہلے تو حیران رہ گئے اور بعد ازاں ان کی بہادری کو خوب سراہا۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف نے جب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے، تب سے ان کے چاہنے والے ان کی ہر سرگرمی سے واقف رہتے ہیں۔