You are currently viewing کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،ٹریڈنگ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،ٹریڈنگ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔ ٹرینڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 37 ہزار کی حد عبور کرگیا۔ آج ٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کار بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 37 ہزار کی ریکارڈ حد کو عبور کرنے میں کامیاب رہی ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق کم شرح سود، بہتر معاشی اعشاریے اور آئندہ بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ کے لئے نئی پالیسیوں کے اعلان کی توقعات کے پیش نظر سرمایہ کار بڑھ چڑھ کر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں،

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر جاری ہے جس کے باعث مارکیٹ نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7