کراچی (ڈیسک) شہر قا ئد میں دہشتگردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا تے ہو ئے مبینہ مقابلے کے بعد پولیس نے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا
ایس ایس پی ملیر راؤ انواز کے مطا بق خفیہ اطلاع پر کراچی کے علا قے سچل میں پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے 6 دہشتگردوں کو مبینہ مقابلے کے بعد ہلاک کر دیا
راؤ انوار کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے فائرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہے ، جس کے دوران ہتھیار ، تین خود کش جیکٹیس اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشتگرد محرم الحرام میں مذموم کارروائی کی منصوبی بندی کر رہے تھے