You are currently viewing کراچی:آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے وزارت پٹرولیم سے مذاکرات کامیاب

کراچی:آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے وزارت پٹرولیم سے مذاکرات کامیاب

کراچی(ڈیسک)آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے وزارت پٹرولیم سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔مذاکرات کے تحت ٹیکس صرف ایک ہی جگہ دینا ہوگا۔

آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے تحت ٹیکس صرف ایک ہی جگہ دینا ہوگا۔واضح رہے کہ آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نےسیل ٹیکس کیخلاف شہر میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی تین دن کے لئےبند کردی تھی۔جبکہ وزارت پٹرولیم نے آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کو مذاکرات کے لئے طلب کرلیا تھا۔ہڑتال کے باعث شہر میں بیشتر پٹرول پمپس پر پٹرول کی قلت کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔