You are currently viewing عبدالستارایدھی کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی ہے

عبدالستارایدھی کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف شخصیت عبدالستار ایدھی کی نما ز جنازہ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشہور سماجی شخصت عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں نما ز ظہر کے بعد  ادا کردی گئی ہے اس موقع پر  سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

نماز جنا زہ میں صدر مملکت ممنون حسین  ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف،  گورنر سندھ،  وزیر اعلیٰ سندھ ،وزیر اعلیٰ پنجاب   ،چیئر مین سینٹ رضا ربانی، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹنٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، کور کمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختار،  ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سمیت دیگر سیاسی شخصیات اور مختلف سیاسی جماعتوں کے  رہنماوٗں کے علاوہ  لاکھوں لوگوں نے شرکت  کی جبکہ نماز جنازہ میں تینوں مسلح افواج کے رہنما وٗں نے بھی شرکت کی۔

عبدالستار ایدھی کا جسد خاکی پاک بحریہ اسکواڈ میں لایا گیا اور بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کوفوجی  گارڈ آف آنرز اور 7 توپوں کی سلامی بھی دی گئی ۔

آخری آرام گاہ کے لئے عبدالستار ایدھی کا جسد خاکی قومی پرچم میں لپیٹ کر لایا گیا تھا  جبکہ نما ز جنازہ مولانا احمد خان نیازی  نے پڑھائی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7