لاہور(ڈیسک)ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں عدالت نے ایک بار پھر نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کوجسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا
ذرائع کے مطابق پولیس نے آج مفتی عبدالقوی کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہو نے پر انہیں عدالت کے روبرو پیش کیا ،پولیس نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی آفسر نے پراساکیوٹر کو مکمل چالان جمع کرادیا ہے
پولیس کی جانب سے مفتی عبدالقوی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر عدالت نے ملزم کا مزید 7 روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا جب کہ مفتی عبدالقوی کو 20 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں قندیل بلوچ کو مبینہ طور پر ان کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر قتل کیا تھا جب کہ مقدمے میں مقتولہ کا کزن حق نواز بھی شامل تھا اور یہ دونوں ملزمان اس وقت ملتان جیل میں ہیں