اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر ) جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ آف پاکستان کے
25 ویں چیف جسٹس بن گئے حلف برادری کی تقریب ایوان صدر میں منععقد
کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق حلف برادری کی تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف
چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ سمیت
مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی ۔
تقریب کا آغاز ڈاکٹر اکرام الحق نے قرآن کریم کی تلاوت سے کیا جس کے
بعد صدر مملکت ممنون حسین نے میاں جسٹس ثاقب نثار نے عہدے سے
وفاداری کا حلف لیا
خیال رہے کہ رواں ماہ 7 دسمبر کو صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس
ثاقب نثار کو سپریم کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔