You are currently viewing جسٹس (ر)  جاوید اقبال نےچیئر مین نیب کاچارج سنبھال لیا

جسٹس (ر) جاوید اقبال نےچیئر مین نیب کاچارج سنبھال لیا

اسلام آباد(ڈیسک)  جسٹس ریٹائرڈ جا وید اقبال نے  نیب  چیئر مین کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا،اپو زیشن لیڈرخورشید شاہ اور وزیر اعظم  شاہد خاقان عباسی  کی مشاورت کے بعد انہیں عہدے کے لئے نامزد کیا گیا تھا ،

ذرائع کے مطابق  سابق چیئر مین نیب  قمر زمان  چودھری  کے سبکدوش ہو نے کے بعد آج  جسٹس ر یٹائرڈ  جاوید اقبال نے چیئر مین نیب کی ذمہ داریا ں سنبھال لیں

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب کے افسران سے ملاقاتیں کی اور شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز پر بھی کام شروع کردیا۔

خیال رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اس وقت لاپتہ ہونے والے افراد کے کمیشن کی سربراہی بھی کررہے ہیں

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.