You are currently viewing جسٹس آصف سعید  کھوسہ نے حدیبیہ پیپرز کیس سننےسے  معذرت کر لی

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے حدیبیہ پیپرز کیس سننےسے معذرت کر لی

اسلام آباد (ڈیسک) سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید  کھوسہ نے حدیبیہ پیپرز کیس کھولنے  کی اپیل سےمعذرت کر لی،جس کے نتیجے میں کیس کی سماعت کر نے والا بینچ ٹوٹ گیا  اورسماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی ہوگئی ہے

 ذرائع کے مطابق عدالت اعظمیٰ کے جج آصف سعید کھوسہ نے حدیبیہ پیپرز کیس کھولنے کی اپیل سننے سے معذرت کر لی،حدیبیہ ریفرنس کھولنے کی اپیل کی سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دینے کی درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی ہے جبکہ نیب نے کیس کو آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کردی

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے کیس غلطی سے بینچ کے سامنے لگا دیا گیا اور شائد رجسٹرار آفس نے پاناما کیس پر میرا فیصلہ نہیں پڑھا، اپنے فیصلے میں حدیبیہ کیس کھولنے کے حوالے سے ایک حد تک فیصلہ دے چکا ہوں، رجسٹرار آفس کو کیس ہمارے بینچ کے سامنے نہیں لگانا چاہیے تھا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ پاناما کیس میں چیئرمین نیب کو بھی بلایا گیا تھا، اقی ججزکے فیصلوں کے متعلق میں کچھ نہیں کہوں گا تاہم میں نے اپنے فیصلے میں حدیبیہ کیس سے متعلق 14 پیراگراف لکھے ہیں، اسحاق ڈار کی حد تک بھی میں فیصلہ دے چکا ہوں، اسحاق ڈار پہلے ملزم تھے پھر وعدہ معاف گواہ بن گئے، میں نے پاناما کیس کے اپنے فیصلے میں اسحاق ڈار کے خلاف نیب کو کارروائی کا بھی کہا تھا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.