You are currently viewing جے آئی ٹی عمران خان کی سوچ استعمال کررہی ہے ،راناثناء اللہ

جے آئی ٹی عمران خان کی سوچ استعمال کررہی ہے ،راناثناء اللہ

لاہور(ڈیسک)وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاناما جےآئی ٹی کی طرف سے انصاف ملنا مشکل نظر آتا ہے کیونکہ جے آئی ٹی عمران خان کی سوچ استعمال کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو طلب کرنےسےمتعلق خبر نہیں ہے،اگر ایساہواہےتوجےآئی ٹی کی انکوائری میں مددگارثابت ہوگا،شہباز شریف، شریف فیملی کی تمام معلومات مہیا کریں گے،جےآئی ٹی کاتھیسز مکمل کرنےکیلیےشہبازشریف تمام معلومات دیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاناما جےآئی ٹی کی طرف سے انصاف ملنا مشکل نظر آتا ہے کیونکہ جے آئی ٹی عمران خان کی سوچ استعمال کر رہی ہے، اس نے تمام اداروں سے لڑائی شروع کردی ہے، ایسا لگتا ہے عمران خان نے جے آئی ٹی کو گود لے لیا ہے۔ جے آئی ٹی نے آئی بی کو دھمکایا ہے،طارق شفیع نوازشریف کے فرسٹ کزن ہیں، جے آئی ٹی میں بیان دینے سے پہلے بھائی سے مشورہ نہ کریں تو کیا بنی گالا جاکرعمران خان سے پوچھیں،کہاجارہا ہے کہ آئی بی نے جےآئی ٹی ممبر بلال رسول کے نوکر کو دھمکیاں دیں، دھمکیاں کس جگہ دیں اس کا پتا نہیں لیکن وزیراعظم ہاؤس کو ملوث کیا جارہا ہے۔ دعاہے کہ اللہ جے آئی ٹی کوعقل عطا کرے۔
صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم نے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے پر مجرم تو پکڑ لیا مگر نام نہیں بتایا، جے آئی ٹی کو ہر صورت بتانا پڑےگا کہ ملزم کون ہے اور وہ کس ادارے کا ملازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا سیاست کا مقصد ملک کو ترقی سے روکنا ہے، خیبر پختونخوا کی کرپٹ حکومت نے ڈاکٹروں پر تشدد کیا، جس کی وہ مذمت کرتے ہیں، عمران خان نتھیا گلی سے نکل کر ڈاکٹروں کے مسائل سنیں۔