You are currently viewing جے آئی ٹی کا غیر ملکی ماہرین سے مدد لینے کا فیصلہ

جے آئی ٹی کا غیر ملکی ماہرین سے مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیسک)پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے بننے والے جے آئی ٹی نے غیر ملکی ماہرین سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق جےآئی ٹی کے کے سربراہ جنرل واجد ضیاء کی سربراہی میں پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کا اجلاس ہوا ،جس میں جے آئی ٹی نے کیس کی تحقیقات کے لیے غیر ملکی ماہرین سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا ،ماہرین وزیراعظم اور بچوں کے غیر ملکی اکؤنٹس اثاثہ جا ت کی جانچ پڑتال کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ سمیت کئی ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے کے باضابطہ معاہدے نہیں ،جس کی وجہ سے جے آئی ٹی کو سرکاری سطح پر معلومات کے حصول میں دشواری کا سامنہ ہے ۔