You are currently viewing جے آئی ٹی نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم اور ان کے داماد کے گوشوارے طلب کرلیے

جے آئی ٹی نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم اور ان کے داماد کے گوشوارے طلب کرلیے

اسلام آباد(ڈیسک)سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی جانے والی جے آئی ٹی نے الیکشن کمیشن سے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے داماد کیپٹن صفدر کے گوشوارے طلب کرلیے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی جانے والی جے آئی ٹی نےالیکشن کمیشن سے وزیر اعظم نوا ز شریف اور ان کے داماد کیپٹن صفدر کے گوشوارے طلب کرلیے۔جے آئی ٹی نے 1985 سے لے کر اب تک کی تمام تفصیلات طلب کی ہیں اور اس کے لیے الیکشن کمیشن کو 3 دن کا وقت دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سنہ 2002 سے پہلے کی تفصیلات فراہم کرنے سے معذوری ظاہر کردی۔ کمیشن 2002 سے اب تک کی تفصیلات فراہم کر سکتا ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات و دیگر ضروری قواعد طلب کیے ہیں۔ کیپٹن صفدر کے اثاثوں کی بھی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔