You are currently viewing ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیروم ٹیلر نے ٹیسٹ کرکٹ کو اللہ حافظ کہ دیا

ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیروم ٹیلر نے ٹیسٹ کرکٹ کو اللہ حافظ کہ دیا

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:13/07/2016 12:51
  • Reading time:1 mins read

جمیکا(اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیروم ٹیلر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیاہے۔

اطلاعات کے مطابق  ویسٹ اینڈیز کے فاسٹ بولر جیروم نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا علان کردیا ہے جبکہ ان کے اچانک ریٹائر منٹ کے فیصلے سے شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

32 سالہ جیروم   ٹیلر نے رواں سال کے ابتدا میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آخری میچ سڈنی میں کھیلا تھا جب کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انہوں نے بورڈ کو اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔

جیروم ٹیلر نے اپنے 13 سالہ ٹیسٹ کیرئیر میں 46 ٹیسٹ میچز میں 130 وکٹیں حاصل کیں  ٹیلر نے 18 سال کی عمر میں سری لنکا کے خلاف 2003 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا لیکن ان کے کیئریر میں انجری نے انہیں کرکٹ سے دور کئے رکھا اور 2009 سے 2014 تک انجری کے باعث وہ کرکت نہیں کھیل سکے ۔

جیروم ٹیلر نے آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ سال ٹیسٹ کیرئیر کی سب سے بہترین بولنگ کی اور 47 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 2009 میں انگلینڈ کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے 11 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کی پوری ٹیم 51 رنز پرڈھیر ہوئی جس کے بعد شائقین کی نظر میں ٹیلر نے اپنا خاص مقام بنالیا اوراب انہوں نے ریٹائر منٹ کا اعلان کر کے اپنے چاہنے والوں کو مایوس کردیا ہے ۔