You are currently viewing جمیکا  ٹیسٹ : میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں چاروکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنا لئے

جمیکا ٹیسٹ : میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں چاروکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنا لئے

کنگسٹن:(ڈیسک)جمیکا میں جاری  ٹیسٹ میچ کے چوتھے روزکے اختتام پر  پاکستان  کے خلا ف ویسٹ انڈیز  نے  دوسری اننگز میں  چار وکٹوں کے نقصان پر 93  رنز  بنا لئے یاسر شاہ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 33 رنز کے عوض 4 کھلاڑی پویلین بھیج دیئے ۔

 

جمیکا ٹیسٹ کا چوتھا روز مصباح الیون کے نام رہا،یاسر شاہ کی گھومتی گیندوں نے میزبان ٹیم کو چکرا دیا، کیرن پوؤل 49 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے ، کریگ بریتھ ویٹ 14رنز، شمرون ہیٹمیئر 20 رنز اور شائی ہوپ 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ ویسٹ انڈیز کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید  28رنز درکار ہیں۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 407 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، پاکستان کی جانب سےکپتان مصباح الحق نے 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے ۔بابر اعظم،یونس خان اورسرفراز احمد نے نصف سنچریاں سکور کیں،جمیکا ٹیسٹ کا آج آخری روز ہے،ٹیم مصباح کی کوشش ہو گی کہ کالی آندھی کو کم سے کم سکور پر قابو کیا جائے،ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیبریئل اور جوزف نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.