روم (ڈیسک )روم کے شہر اٹلی کی کمپنی نے ڈرم کی شکل میں ایک روبوٹ تیار کیا جس نے لوگوں کے لئے سامان اٹھانے کی ٹینشن کو ختم کردیا ہےکیونکہ یہ روبوٹ 18 کلوگرام وزن کے ساتھ اانسان کے پیچھے دوڑا چلا آتا ہے اور 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی نے اس روبوٹ کو کو ’’جیٹا‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو کہ نیلی گیند کی مانند دکھائی دیتا ہے اور 26 انچ اونچا ہونے کے باعث سائیکل کی طرح آگے بڑھتا ہے ۔
جینا نامی یہ روبوٹ وزن اٹھا کر، دیئے گئے نقشے کی مدد سے ازخود سفر کرتا ہےاس کی یہ خاصیت ہے کہ روبوٹ میں لگے خاص قسم کے سرکٹ اسے بہ آسانی آگے دوڑنے میں مدد دیتے ہیں اور یہ اپنا توازن برقرار رکھتے ہوئے ہموار انداز میں چلتا جاتا ہے جبکہ روبوٹ میں کیمرہ بھی نصب کیا گیا ہے جو تھری ڈی انداز میں اطراف کا نقشہ نوٹ کرتے ہوئے خود سے آگے چلنے والے شخص کے لحاظ سے اپنا راستہ متعین کرتا ہے۔
اس کی سب سے بڑی خاصیت یہ بھی کہ اسے ایک بار چارج کرنے کے بعد 8 گھنٹے باآسانی چلایا جاسکتا ہے