You are currently viewing اسحاق ڈار احتساب عدالت میں  پیش ، سماعت 12 بجے تک ملتوی

اسحاق ڈار احتساب عدالت میں پیش ، سماعت 12 بجے تک ملتوی

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثے بنانے بنا نے کے الزام میں احتساب عدالت میں پیش ہو ئے تاہم ان کے وکیل خواجہ حارث  کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کی وجہ سے  کیس 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی ،

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے الزام میں نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے تاہم ان کے وکیل خواجہ حارث سپریم کورٹ میں دیگر مقدمات میں مصروف ہونے کی وجہ سے نیب کورٹ نہ پہنچ سکے جس کے باعث سماعت 12 بجے تک ملتوی کردی گئی ہے۔

اس موقع پر اسحاق ڈار کے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ حارث 12 بجے تک آئیں گے اور  استدعا کی کہ اسحاق ڈار کو وزارتی امور چلانے ہیں اس لئے آج کی حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

معزز ججز نے ریمارکس دیے کہ قانونی طریقہ تو یہ ہے کہ گواہ کا بیان ملزم کے سامنے رکارڈ کیا جائے اور اسحاق ڈار کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست پر بحث خواجہ حارث کے آنے پر ہوگی۔

عدالت نے اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت 12 بجے تک کے لئے ملتوی کردی