اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دروان کہا کہ وزیراعظم کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ عوام کو کسی بھی صورت ریلیف فراہم کریں ۔ اسی لیے وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے ۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا ہے جبکہ عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 85 فیصد اضافے کی تجویز دی تھی تاہم وزیر اعظم کی جانب سے سمری مسترد کردی گئ جبکہ قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے حکومت کو ساڑھے 8 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا ہوگا۔