تہران(ڈیسک)ایران نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان نے اپنی سرزمین سرحد پار ایرانی علاقے میں حملہ کرنے والے دہشتگردوں کیخلاف کاروائی نہ کی تو ایران خود پاکستان کے اندرٹھکانے تباہ کردے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد حسین باقری کا کہنا ہے کہ دہشتگرد جہاں بھی ہوں گے ایرانی فوجی ان کیخلاف کاروائی کریں گی وہ پاکستان کے اندر ہی کیوں نہ ہوں وہاں بھی کارروائی کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم اب اس طرح کی صورتحال برداشت نہیں کریں گے۔ جنرل محمد باقری کا مزید کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستانی حکام سرحد کو کنٹرول کریں گے اور دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان کے ٹھکانوں کو ختم کریں گے۔ا ن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرناچاہیے تاہم اگر حملے جاری رہے تو دہشتگردوں اوران کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا جائے گا ۔ایرانی جنرل نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم گروہ نے مبینہ طور پر پاکستان کے اندر سے لانگ رینج اسلحہ استعمال کرتے ہوئے ایرانی فوجیوں کونشانہ بنایا۔