You are currently viewing وزیر اعلیٰ کی سرفراز کو دعوت، کپتان نے عید کے بعد مہمان بننے کا وعدہ کر لیا

وزیر اعلیٰ کی سرفراز کو دعوت، کپتان نے عید کے بعد مہمان بننے کا وعدہ کر لیا

کراچی (ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نیا ناظم آباد کرکٹ گراونڈ پہنچ گئے۔ وزیر اعلیٰ کی سرفراز کو دعوت، کپتان نے عید کے بعد مہمان بننے کا وعدہ کر لیا

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد رات گئے نیا ناظم آباد میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ دیکھنے پہنچ گئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی موقع دیکھ کر چوکا لگا دیااور کپتان کو قومی ٹیم کے ساتھ وزیر اعلیٰ ہاؤس دعوت پر مدعو کر لیا۔ سرفراد احمد نے عید کے بعد وزیر اعلیٰ کا مہمان بننے کا وعدہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ  اور کپتان کرکٹ ٹیم سرفراز کے دلچسپ گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر آپ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ کرتے یا بولنگ۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بولنگ کرتے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس کا مطلب یہ کہ ٹاس ہارنا میچ جیتنا ہو گیا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.