کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے عظیم سرمایہ معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کے انتقال پر دنیا بھر میں گہرے رنج کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔
بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پرتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ایک عظیم انسان سے محروم ہوگئے ہیں۔
ایدھی صاحب نے اپنی تمام زندگی انسانیت کی فلاح و بہبود اور ان کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی تھی جبکہ انکی عظیم قربانیوں کو کبھی بھی بھولا نہیں جاسکتا۔
پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج پاکستان اور دنیا بےلوث خدمت کار سے محروم ہوگئی ہے جبکہ عبدالستار ایدھی کی خدمات ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گئے۔
اسکے علاوہ امریکی قونصل خانے کی جانب سے بھی عبدالستار ایدھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیاہے۔
امریکی قونصل خانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہی نہیں پوری دنیا محسن انسانیت سے محروم ہوگئی ہے۔