You are currently viewing قادر پٹیل کو جلد گرفتار کیا جائے ،وزیر داخلہ سہیل انور

قادر پٹیل کو جلد گرفتار کیا جائے ،وزیر داخلہ سہیل انور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ کی جانب سے پیپلز پارٹی رہنما قادر پٹیل کو جلد گرفتار کرنے کا  حکم جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے پیپلز پارٹی رہنما قادر پٹیل کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔

سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ قادر پٹیل کو جلد از جلد گرفتا رکرکے انسداد دہشت گردکی عدالت میں پیش کیا جائے ۔

یاد رہے کہ قاد ر پٹیل ،وسیم اختر ،انیس قائم خانی اور رؤف صدیقی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں قبل از وقت گرفتاری ضمانت کی درخواست جمع کروائی تھی  عدالت نےدرخواست  مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کاحکم دیا تھا تاہم قادر پٹیل عدالت سے چلے گئے تھے ۔