You are currently viewing بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی،بھارتی ایٹمی آبدوز کو پاک بحریہ نے پیچھے دھکیل دیا

بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی،بھارتی ایٹمی آبدوز کو پاک بحریہ نے پیچھے دھکیل دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارت کی جانب سے بحری ایٹمی آبدوز کو پاکستانی سمندری حدود میں حملے کی نیت سے تعینات کیا گیا جس کا بروقت سراغ لگا کر پاک نیوی نے بھارتی آبی جارحیت کا بھرپور جواب دے دیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا اس موقع  پر کہنا تھا کہ بھارتی بحریہ بھی اپنی آبدوزوں کو پاکستان کے خلاف تعینات کررہی ہے، بھارتی بحریہ کی نقل و حرکت کو محدود کردیا گیا، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں، بحری سرحدوں کے دفاع کیلیےپاک بحریہ ہر لمحہ مستعد وتیارہے، بھارتی آبدوزکو پاکستانی پانیوں سے دوردھکیل دیا گیا، پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس نے بھارتی آبدوز کی موجودگی کا سراغ لگایا اور یہ کارنامہ پاکستان نیوی کی اینٹی سب میرین وارفیئرصلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

اس موقع پر کموڈور(ر)عبیداللہ کا کہنا تھا کہ بھارتی نیوی کا ٹارگٹ بلوچستان کا ساحلی علاقہ ہے، بھارت کی انتہائی مہلک سب میرین تھی،بھارت کی انتہائی مہلک سب میرین تھی اور بھارت سی پیک منصوبےکونقصان پہنچانا چاہتا ہے۔