ممبئی(ڈیسک)بھارت کا جھوٹ اسکے اپنے گلے میں آگیا بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی۔
بھارت نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کیا جو خود بھارتکو مہنگا پڑگیا، بھارتی میڈیا اوربھارتی حکومت پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا شور مچا رہے تھے لیکن اس جھوٹے دعوے نے خود بھارتی معیشت کو نقصان پہنچا یا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اسٹاک مارکیٹ میں آج صبح آغازمیں مثبت رجحان دیکھا گیا لیکن جیسے ہی بھارتی آرمی کیجانب سے پاکستانی لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ سامنے آیا وہیں اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی اور ایک جھٹکے میں 572 پوئنٹس نیچے آگئے جبکہ ممبئی اسٹاک مارکیٹ کریش ہونے کے بعد بھارتی سرمایاکار بے چینی کی صورتحال کا شکار ہیں اور سرمایاکاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلے سے ہی صورتحال کشیدہ ہے اس طرح کے حملے بڑھنے کی صورت میں انہیں شدید تحفظات ہیں۔