اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کے بیان کاپورےبلوچستان نےمظاہروں کی شکل میں جواب دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کابیان مقبوضہ کشمیرسےدنیاکی توجہ ہٹانےکےسلسلےکی ایک کڑی ہے جبکہ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی حکام نے جان کیری کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے سے متعلق کسی بیان سے آگاہ نہیں،گزشتہ ماہ جان کیری نے دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا تھا،ابھی تک جان کیری کے دورے کا شیڈول موصول نہیں ہوا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی کشمیر پر قرارداد گزشتہ 6دہائیوں سے حل کا انتظار کر رہی ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سےمتعلق تمام اقدامات کر رہے ہیں۔
ایم کیو ایم کی موجودہ صورتحال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے کئی باربرطانوی حکومت سےقائد ایم کیو ایم کا معاملہ اٹھایا،پاکستانی وزارت داخلہ کے برطانوی وزارت داخلہ سے ایسے بہت سے معاملات پر رابطے ہیں۔
سارک کانفرنس کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا ہنا تھا کہ پاکستان سارک ممالک کی 19ویں کانفرنس کی میزبانی نومبر میں کر رہا ہے جبکہ سارک ممالک کی کانفرنس سےمتعلق اقدامات کیے جارہے ہیں اور پاکستان سارک کانفرنس سے متعلق پر امید ہے۔