واہگہ بارڈر(ڈیسک)بھارتی سرکار ایک بار پھر انتہا پسندوں کے آگے بے بس ہوگئی ہے ،بھارت جانے والے 50طلبہ واساتذہ کو واہگہ بارڈر کے ذریعےلاہوربھیج دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی سرکار انتہاپسندوں کے آگے بے بس ہوگئی ہے،بھارتی انتہا پسندوں کی مسلسل دھمکیوں کے بعد بھارت جانے والے 50طلبہ و اساتذہ کو واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور بھیج دیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق پاکستان اسکولوں کے 50بچے اور اساتذہ یکم مئی کو بھارت پہنچے تھے جنہیں بھارتی پولیس نے اپنی نگرانی میں واہگہ بارڈر تک پہنچایا۔بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے طلباء کے دورے کا انتظام کرنے والی این جی او کو بھی دھمکیاں دی گئیں۔