You are currently viewing چھوٹی سوچ رکھنے والے بھارت  کی  چینی صحافیوں کو ملک چھوڑنے کی دھمکی دے دی

چھوٹی سوچ رکھنے والے بھارت کی چینی صحافیوں کو ملک چھوڑنے کی دھمکی دے دی

نئی دہلی(ڈیسک) چھوٹی سوچ رکھنے والی بھارتی حکومت کی جانب سے  چینی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کے لئے کام کرنے والے تین صحافیوں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دے دی گئی.

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام نے بھارت میں مقیم چینی صحافیوں کے ویزوں کی معیادبڑھانے سے انکار کردیا ہےجبکہ ذرائع کے مطابق  ان میں سے ایک صحافی گزشتہ سات سال سے انڈیا میں مقیم ہے ۔

بھارتی حکام نے صحافیوں کے ویزوں میں توسیع سے متعلق درخواستیں منظور نہ ہونے پر کوئی بھی  تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے  ۔

با وثوق ذرائع کے مطابق تینوں صحافی نئی دہلی اور ممبئی میں صحافتی خدمات انجام دے رہے تھے ۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.