You are currently viewing اسلام آباد میں بھارتی سفارتکار کا موبائل ضبط

اسلام آباد میں بھارتی سفارتکار کا موبائل ضبط

اسلام آباد (ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں جج کی تصویر بنانے پر ہائی کورٹ انتظامیہ نے بھارتی سفارتکار کا موبائل ضبط کرلیا جو تحریری معافی نامہ مانگنے پر واپس کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق اسلام آبادہائی کورٹ میں پاکستانی شہری سے شادی کرنے والی بھارتی خاتون عظمیٰ کی جانب سے بھارت واپس بھیجنے کی درخواست کی سماعت جاری تھی جسٹس اختر محسن کیانی کیس کی سماعت کررہے تھے ۔جس میںبھارتی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری پیوش سنگھ بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، اس دوران انھوں نے کمرہ عدات میں موبائل سے جج کی تصویر بنانے کی کوشش کی، جس پرعدالت برہم ہوگئی اور عدالتی عملے نے موبائل فون لے کر جسٹس محسن اخترکیانی کے حوالے کردیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کوئی ڈرامہ ہورہاہے ، آپ بھارتی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری ہیں تو عدالتوں میں تصویر بنائیں گے ۔بعدازاں بھارتی سفارتکار نے تحریری معافی نامہ جمع کرادیا ، جسے قبول کرتے ہوئے عدالت نے ان کا موبائل واپس کردیا گیا۔