You are currently viewing نہتے کشمیریو ں پر بھارتی فوج کےوحشیانہ مظالم،3 کشمیری شہید

نہتے کشمیریو ں پر بھارتی فوج کےوحشیانہ مظالم،3 کشمیری شہید

مظفر آباد (ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں  نہتے کشمیریو ں پر بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم کا سلسلہ جاری ہے، قابض فو ج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ پلوامہ کے علاقے کاک پورہ میں بھارتی فوج نےایک مکان دھماکے سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 نوجوان شہید ہوگئے۔

 

ذرائع کے مطابق پلوامہ میں ایک گھر کو بارودی مواد سے تباہ کیا گیا جس کے ملبے سے 3 کشمیریوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، شہادتوں کی اطلاع ملتے ہی وادی بھر میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے نوجوانوں میں عبدالمجید، شارق احمد، ارشاد احمد شامل ہیں

 

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.