You are currently viewing بھارتی جارحیت کشمیر کی سڑکوں پر چینگھاڑنے لگی،مزید 2 نوجوان جاں بحق

بھارتی جارحیت کشمیر کی سڑکوں پر چینگھاڑنے لگی،مزید 2 نوجوان جاں بحق

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:09/03/2017 18:54
  • Reading time:1 mins read

سری نگر(ڈیسک) مقبوضہ وادی میں  بھارتی جارحیت نے مزید دو کشمیری نوجوانوں سے جینے کا حق چھینتے ہوئے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ گزشتہ 3 دنوں سے جاری بھارتی فوج کے آپریشن میں اب تک 10 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع باندی پورہ میں کارروائی کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا جب کہ جھڑپوں کے نتیجے میں 8 کشمیری زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے 5 افراد کو چھرے والی بندوق سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

قابض فوج نے حاجن کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف کشمیری نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا تو احتجاج کو روکنے کے لیے بھارتی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ3 دنوں سے جاری بھارتی افواج کی پر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 10 کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔