اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر ) پاکستانی پارلیمینٹ میں خواتین کی نشستیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے
فیصلہ کے تحت الیکشن کمیشن نے رجسٹر ہر سیاسی جماعت کو اس امر کا پابند کیا جائیگا کہ وہ براہ راست انتخابات میں کم ازکم 5 فیصد خواتین کو انتخاب ٹکٹ دیں واضح رہے کہ اس وقت قومی اسمبلی کی 342 نشستوں پر صرف 60خواتین رکن ہیں جبکہ آبادی کی شرح سے48.6 فیصد ہیں ۔
گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں انتخابی اصلاحآت کی جو تجاویز منظور کی گئی ہیں ان میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ جس حلقے میں خواتین 10 فیصد سے کم ہوئے اس کا نتیجہ کالعدم قرار دیا جائیگا