You are currently viewing عمران خان کے وارنٹ گرفتاری  جاری

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (ڈیسک) الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں  چیئرمین پی ٹی آئی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری  جاری کر دئیے ہیں قابل وارنٹ گرفتاری الیکشن کمیشن میں عدم پیشی پر جاری کئے گئے

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ، چیف الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کیا گیا تھا ، تاہم عمران خان آج بھی کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے ، جس پر چیف الیکشن کمیشن سردار رضا نے چیئرمین پی ٹی آئی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو ہدایت کی گئی ہے وہ توہین عدالت کیس میں اپنے دو ضمانتیوں کے ساتھ پچیس ستمبر تک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائیں

ا س سے قبل الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلف توہین عدالت کیس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، سماعت کے موقع پر ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس میں انہیں ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ذاتی حیثیت میں کمیشن کے سامنے پیش ہوں ،مگر انہوں نے اس معاملے میں غیر سنجیدگی دکھائی

جس پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک سے باہر تھے اور آج ہی واپس آئے ہیں، جس پر درخواست گزار ایس کے بابر کے وکیل کا کہنا تھا کہ اگر وہ وطن واپس آ گئے ہیں تو انہیں کمیشن کے سامنے پیش ہونا چاہیے تھا،لگتا ہے وہ اس کیس میں سنجیدگی نہیں لے رہیں ہیں ،بعد ازاں دلائل مکمل ہونے کے بعد چیف الیکشن کمیشن سردار رضا نے توہین عدالت کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا تھا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.