اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کےچئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر صورتحال دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف لندن میں شاپنگ میں مصروف ہیں۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے کپتان عمران خان کا کہناتھا کہ کنٹرول لائن اور پاکستان کی مشرقی سرحدوں پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہے لیکن وزیراعظم نواز شریف ان دنوں چھٹیاں منارہے ہیں اور لندن میں شاپنگ کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد ان دنوں نجی دورے پر لندن میں موجود ہیں۔