اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کہ ہم نے عدالت میں ساری دستاویزات جمع کرائی لیکن انہوں نے کچھ بھی نہیں دیا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالت میں ساری دستاویزات جمع کرائی لیکن انہوں نے کچھ بھی نہیں دیا، ہم نے ایک برطانوی اخبار کے صحافی کو میل کی جس پر ہمیں جواب دیا گیا لیکن یہ کہتے ہیں کہ یہ فراڈ ہے اور اگر یہ فراڈ ہے تو پھر مسلم لیگ (ن) اس اخبار پر کیس کرے، جس صحافی نے آرٹیکل لکھا ہے اس کو پکڑیں۔ انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر پاناما کیس کی تفتیش نیب، ایف آئی اے اور ایف بی آر کا کام تھا لیکن ان اداروں کو نواز شریف نے کنٹرول کیا ہوا ہے اور ایف بی آر میں انہوں نے اپنے لوگ بٹھائے ہوئے ہیں جو انہیں نئے نئے کاغذات بناکر دے رہے ہیں لہذا جو دستاویزات ہمیں بیرون ملک سے ملتی ہے ہم وہ عدالت کے روبرو پیش کررہے ہیں۔