You are currently viewing اگرہمیں جمہوری حق سےروکاگیاتواس کےنتائج برےہوں گے،عمران خان

اگرہمیں جمہوری حق سےروکاگیاتواس کےنتائج برےہوں گے،عمران خان

بنی گالہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنی کرپشن چھپانےکیلیےاداروں کوکمزورکررہےہیں۔

بنی گالہ میں اپنی رہائش کے باہر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ رائیونڈمارچ سےمتعلق پی ٹی آئی کی میٹنگ ہوئی ہے،رائےونڈمارچ ضرورہوگا،رائےونڈمیں جلسہ کریں گے، جلسےمیں شرکت کیلیےدیگرجماعتوں سےبھی رابطہ کررہےہیں، ابھی حتمی تاریخ کاتعین نہیں ہوالیکن مارچ محرم سےپہلےہی ہوگا، اگرہمیں اکیلےجاناپڑاتب بھی ضرورجائیں گے۔

پی ٹی اے کے چئیرمین عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں کوئی جمہوری ادارہ بہترکام نہیں کررہا، پنجاب کی پولیس سیاسی ہوگئی ہے، پنجاب پولیس نےماڈل ٹاؤن میں بےگناہ افرادکومارا اور اگرپنجاب پولیس نےہمیں روکاتوشہر،سڑکیں بندکردیں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے گھر نہیں جائیں گے، اگرہمیں جمہوری حق سےروکاگیاتواس کےنتائج برےہوں گے اور ہم اپوزیشن جماعتوں کوساتھ لےکرچلنےکی کوشش کریں گے۔