لاہور: (ڈیسک) کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کے لیے پی سی بی کا دوسرا مشاورتی اجلاس بھی ناکام ، عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کرکٹ کرپشن کا ذمہ دار نجم سیٹھی کو قرار دے دیا۔
ورلڈ کپ میں رسائی کو ممکن کیسے بنایا جائے اکرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کیسے لائی جائے ، اسپارٹ فکنیگ کو کیسے روکا جائے، ان سوالات کے جوابات تلاش کرنے میں پی سی بی کتنا سنجیدہ ہے ، ،رمیز راجہ ، وسیم اکرم ، ظہیر عباس اور وقاریونس نے بورڈ کو لفٹ نہ کرائی اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پی سی بی کے مشاورتی اجلاس میں سابق کپتانوں نے شرکت ہی نہیں کی ۔کرکٹ بورڈ کے موجودہ اور سابق ملازمین ،مشتاق احمد ،مدثر نذر ،انضمام الحق ،عاقب جاوید اور ہارون رشید ہی اجلاس میں شریک ہوئے۔ عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں نجم سیٹھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرپشن کا الزام صرف کرکٹرز پر لگانا درست نہیں