You are currently viewing ٹرمپ مسلمان مخالف پالیسیاں امریکاکےلیےنقصان دہ ہوں گی،عمران خان

ٹرمپ مسلمان مخالف پالیسیاں امریکاکےلیےنقصان دہ ہوں گی،عمران خان

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر  ڈونلڈٹرمپ کی انتہا پسندانہ مسلمان مخالف  پالیسیاں امریکہ کے لئے نقصان دہ ہونگی ۔

تفصیلات کےمطابق عمران خان نے سماجی ویب سائٹس ٹویٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں کہا ہے کہ امریکی صدر کی مسلم مخالف پالیسیاں اور ایران پر لگائی پابندیاں امریکہ کےلیےنقصان دہ ہوں گی۔

کپتان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی مسلم نفرت اور پالیسیاں ہمارے خطے کے امن کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی وفاقی عدالت کی جانب سے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جاری کئے ایگزیکٹو آرڈرز کو بھی معطل کردیا گیا ہے ساتھ ہی امریکی صدر کو مختلف اہم شخصیات اور ان کی اپنے بیٹی داماد کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے