You are currently viewing خان صاحب کی کراچی آمد،مصروف ترین دورہ

خان صاحب کی کراچی آمد،مصروف ترین دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان شہر قائد کاتین روزہ دورہ،دورے کی اہم وجہ شوکت خانم اسپتال کاافتتاح ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  خان  صاحب کراچی کے دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل میں دفتر کا افتتاح اور ممبر شپ مہم کا آغاز کریں گے،کشمیر کالونی میں کارکنان سے خطاب  کریں گے، لانڈھی کا دورہ متوقع ہے  جبکہ شام چھ بجے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کے بعد تعزیت کیلئے جنید جمشید کے گھر بھی جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف لیاری شاہ ولی اللہ روڈ بھی جائیں گے، جبکہ جمعے کو عمران خان کارساز پر پارٹی کابینہ سے بھی ملیں گے۔ دورے کے تیسرے روز عمران خان وکلاء اور تاجر برادری سے ملاقاتیں کریں گے۔