کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ نےآج صبح سولجر بازار میں اسکول کی عمارت توڑنے کا نوٹس لیا اور ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق انکوائری کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ،ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان 3روز میں آئی جی سندھ کو رپورٹ پیش کریں گے ۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کا ہے کہ کراچی میں اسکول کی عمارت گرانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،تفتیش میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں کی جائے گی آئی جی سندھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسکول کی عمارت گرانے میں ملوث افراد میں پولیس افسر ہو یا عام آدمی کسی سے رعایت نہیں برتیں گے ،قومی ورثے کو گرانے والوں کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے