You are currently viewing جبری زکوٰة ، فطرہ وغیرہ کی وصولی میں مصروف عناصر  کے خلاف سخت  کارروائی کی جائے گی، آئی جی سندھ

جبری زکوٰة ، فطرہ وغیرہ کی وصولی میں مصروف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، آئی جی سندھ

  • Post author:
  • Post category:سندھ
  • Post last modified:15/06/2016 12:07
  • Reading time:0 mins read

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ رمضان المبارک کے دوران فرائض پر مامور افسران اور جوانوں کے لیئے سحر و افطار کے انتظامات تھانوں کی سطح پر یقینی بنائے جائیں تاکہ پولیس اپنے اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود رہتے ہوئے سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو غیر معمولی بناسکے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز اپنے علاقوں / تھانہ حدود میں پیٹرولنگ اسنیپ چیکنگ سمیت خفیہ سراغ رسانی جیسے اقدامات کو ہر سطح پرمربوط اور موثر بنائیں اور کسی بھی اطلاع یا انٹیلی جینس معلومات پر فوری ریسپا نس کے تحت ممکنہ انسدادی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

ترجمان سندھ پولیس نے دفترسے جاری ایک اعلامیئے میں عوام سے کہا ہے کہ کسی بھی علاقہ ، مارکیٹ ، بازاروں یا دیگر کاروباری مراکز یا رہائشی آبادیوں میں جبری زکوٰة ، فطرہ وغیرہ کی وصولی میں مصروف عناصر یا مختلف تنظیموں کے کارندوں کی اطلاع فوری مددگار 15 کے مراکز ، ہیلپ لائن 1915 ، قریبی تھانوں ، ایس ایس پیز ، ڈی آئی جیز دفاتر یا پیٹرولنگ میں مصروف موبائلوں موٹر سائیکل سوار دستوں کو دی جائے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ رمضان المبارک کے تینوں عشروں باالخصوص یوم علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ، یوم القدس ، طاق راتوں بشمول شب قدر کے موقع پر جملہ سیکیورٹی اقدامات کو غیر معمولی بنانے کے ساتھ ساتھ فلیگ مارچ کے اقدامات کو بھی ممکن بنایا جائے ۔