You are currently viewing خود کوئی  پروٹوکول نہیں لیتا  تو کسی اور کو کیوں لینے دوں گا، شہباز شریف

خود کوئی پروٹوکول نہیں لیتا تو کسی اور کو کیوں لینے دوں گا، شہباز شریف

ملتان (ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب  شہباز شریف کا ملتان میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عوامی سیا ستدان ہوں اس  لئے خود کوئی  پروٹوکول نہیں لیتا  تو کسی اور کو  کیوں لینے دوں گایہاں سب برابر ہیں ایک عام مریض کو بھی وہی سہولتیں دی جا ئیں گی جو ایک وی آئی پی کو دی جا ئیں گی

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملتان کڈنی سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ مریضوں کو اسپتال میں اتنے زیادہ مسائل درپیش ہیں، مریضوں سے معلوم ہوا کہ اسپتال انتظامیہ نے دوائیں خود مہیا کرنے کے بجائےمریضوں سے باہرسے منگوائیں ، جب کہ واش روم کا حال تو اور بھی براہے وہاں نہ پانی کا انتظام تھا اور نہ ہی صفائی کا، میں واش روم گیا تو ہاتھ دھونے تک کیلئے پانی نہیں تھا

وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نام نہاد وی آئی پیز کا یہ حال ہے تو عام اور غریب مریضوں کا کیا حال ہوگا انہوں نے کہا کہ مریضوں کو دوائیں نہ ملنے کی انکوائری کرارہا ہوں رپورٹ آنے پر جلد ہی معاملات کی نئی سرے سے تفتیش کی جائے گی اور مسائل حل کیے جائیں گے، اس کے علاوہ دواؤں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.